این ا ے 120کے ضمنی انتخابات کے دوران ترقیاتی کاموں کاثبوت موجود: شہزاد اکبر یاسمین راشد

این ا ے 120کے ضمنی انتخابات کے دوران ترقیاتی کاموں کاثبوت موجود: شہزاد اکبر ...

  

 لاہور (آئی این پی)مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے چھانگا مانگا کی سیاست کو فروغ دیا ہے، گزشتہ دور حکومت میں این اے120کے ضمنی انتخابات میں اڑھائی ارب روپے خرچ کئے اور الیکشن قوانین کے مطابق انتخابی عمل کے دوران ترقیاتی کاموں پر پابندی ہوتی ہے جبکہ اس ضمنی انتخاب میں ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز کی فراہمی کا ریکارڈ موجود ہے، نیسپاک انجینئرز نے اعتراف کیا کہ ضمنی انتخابات کے دوران کام ہوا اور اینٹی کرپشن پنجاب نے فرانزک شواہد بھی حاصل کرلئے ہیں۔ لاہور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے، اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ این اے 120کے ضمنی انتخاب سے متعلق ہمارے تحفظات درست ثابت ہوئے جبکہ ان کے دور میں الیکشن کمیشن میں ثبوت کیساتھ پٹیشن دائر کی تھی، ہماری اس وقت کوئی نہیں سنتا تھا جب میں شور مچاتی تھی، انہوں نے کہا کہ میں تو 2ارب سمجھ رہی تھی آج پتہ چلا اڑھائی ارب تھے۔ پریس بریفنگ میں شہزاد اکبر نے کہا کہ مریم بی بی آج ووٹ کی عزت کیلئے نکلی ہیں، انہوں نے ہی این اے 120ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا منصوبہ بنایا اور شاہد خاقان بھی اس منصوبے میں شامل تھے، سارے کام اور پیسے کی ترسیل ستمبر اور اکتوبر میں کی گئی، ماجد ظہور اور بلال یاسین کے آفس میں بیٹھ کر دھاندلی کی گئی، یہ لوگ دھاندلی کے ماہر ہیں۔

شہزاد اکبر 

مزید :

صفحہ آخر -