خواتین کے تحفظ کیلئے موبائل ایپلیکیشن تیار کر لی گئی

  خواتین کے تحفظ کیلئے موبائل ایپلیکیشن تیار کر لی گئی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)خواتین کے تحفظ کیلئے موبائل ایپلیکیشن تیار کر لی گئی،  ایک کلک پر پولیس،ہائی وے پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پرپہنچیں گی۔تفصیلات کے مطابق موٹروے پر خاتون کے ساتھ بداخلاقی کیس کے بعد آئی جی پنجاب انعام غنی نے خواتین کے تحفظ کے لئے اہم ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا تھا جس کو پی آئی ٹی بی کے تعاون سے تیار کرلیا گیا ہے۔”ویمن سیفٹی ایپ“کوخواتین پلے سٹور سے اپنے فون میں ڈاؤن لوڈ کرکے اپنے چارقریبی رشتہ داروں کے موبائل نمبرز بھی شامل کرسکیں گی۔ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب سہیل سکھیرا کا کہنا ہے کہ ایپ کے ذریعے خواتین کسی بھی مشکل کی صورت میں صرف ایک بٹن دبائیں گی فوری طور پر پولیس، ہائی وے پولیس اور ریسیکیو کوالرٹ جاری ہوجائے گا،اگر تیس سیکنڈ کے دوران کسی طرف سے جواب نہیں آتا تو کنٹرول سے متعلقہ پولیس کو آگاہ کرکے خاتون کو پیغام بھیج دیا جائے گا کہ کونسی پولیس مدد کو پہنچ رہی ہے۔

 ایپلیکیشن 

مزید :

صفحہ آخر -