نوشہرہ ورکاں، خاوند نے بیوی کو کرنٹ لگا کر قتل کر دیا 

نوشہرہ ورکاں، خاوند نے بیوی کو کرنٹ لگا کر قتل کر دیا 

  

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) نوشہرہ ورکاں کے محلہ شائین آباد میں گھریلو ناچاکی پر خاوند حمیداللہ نے اپنی بیوی کبریٰ بی بی کو بجلی کا کرنٹ لگا کر قتل کر دیا قاتل موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا مقتولہ کے لواحقین کے مطابق میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا مقتولہ کے بیٹے کے مطابق میرے سامنے میرے والد نے میری والدہ کے گلے میں رسی ڈال کر صحن میں گھسیٹتا رہا اور بعد ازاں کرنٹ لگا کر میری والدہ کو قتل کر دیا اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر  ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا اس موقع پر ڈی ایس پی چوہدری ہاشم محمود گوجر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزم جتنا بھی مرضی با اثر کیوں نہ ہو قانون سے بالاتر نہیں انصاف ہر قیمت پر ہو گا۔

 قتل

مزید :

صفحہ آخر -