نرم ہسپتال اسلام آباد کے آپریشن  تھیٹر میں سموکنگ روم کاانکشاف

  نرم ہسپتال اسلام آباد کے آپریشن  تھیٹر میں سموکنگ روم کاانکشاف

  

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت میں انکشاف ہوا ہے کہ بحالی ادوایات کا قومی ادارہ (نرم) کے آپریشن تھیٹر میں سموکنگ روم ہے، قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی نے نرم ہسپتال کا دورہ کیا اور سب کچھ اپنی انکھوں سے دیکھا،کمیٹی کیخلاف  ہسپتال انتظامیہ نے وزارت صحت کو شکایت کی کہ  پارلیمنٹ سے کچھ لوگ آئے تھے جو ہمیں ڈرا دھمکا کر گئے ہیں،ہسپتال میں ادوایات بلیک میں فروخت ہوتی ہیں،ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات ہیں،ہسپتال جنگل میں واقع ہے،اس ہسپتال میں گارڈ بھی کوئی نئی،ہسپتال کی دیواریں بھی ایسی ہیں کہ کوئی بھی پھلانگ کر اندر آسکتا ہے،ہسپتال میں معذور مریض ہوتے ہیں انکے ساتھ کوئی بھی واقعی رونما ہو سکتا ہے،ہسپتال کے عملے کی جانب سے کمیٹی کو حقائق سے آگاہ کرنے پر ڈاکٹرز اور نرسز کو ہراساں کیا جارہا ہے،انکی ویڈیوز بنائی جاتی ہیں اور انکے فیملی  کو بلا کر دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔کمیٹی نے وزارت صحت کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر نرم اور ڈپٹی ڈائریکٹر سروسز نرم ڈاکٹر مظہر کو معطل کر کے دو ہفتوں میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

نرم ہسپتال 

مزید :

صفحہ آخر -