دبئی کے مشہور پاکستانی اسٹریٹ فوڈ ریسٹورنٹ کا افتتاح

  دبئی کے مشہور پاکستانی اسٹریٹ فوڈ ریسٹورنٹ کا افتتاح

  

کراچی (پ ر) دبئی میں شریعہ انویسٹمنٹس اور فنانشل سروسز انڈسٹری میں قائدانہ کردار کے حامل کاروباری گروپ الف انویسٹمنٹس نے پاکستان میں ایک اور مستند فوڈ چین متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں دبئی کے کاروباری ادارے پاکستانی اسٹریٹ فوڈ چین املی چلی (Emly Chilli) نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا آغاز کردیا ہے۔ ریسٹورنٹ نے بہت سے مقامات میں پہلے کراچی شہر کا انتخاب کیا ہے کیونکہ یہ ملک کا معاشی مرکز ہے۔ یہ آؤٹ لٹ شاہراہ قائدین پر واقع گنجان آباد علاقے پی ای سی ایچ ایس میں موجود ہے۔ یہاں مختلف اقسام کے پاکستانی کھانے پیش کئے جاتے ہیں جو کراچی کی اسٹریٹس پر عام دستیاب ہیں لیکن یہاں صارفین کو خوشگوار ماحول میں صفائی ستھرائی اور نفاست کے ساتھ فیشن ایبل انداز سے کھانے پیش کئے جائیں گے۔ یہ ریسٹورنٹ فوڈ انڈسٹری میں 11 سالہ تجربہ رکھتا ہے اور دبئی میں ایک جانا پہچانا نام ہے۔ گزشتہ سالوں میں اس ادارے نے صفائی ستھرائی اور ذائقہ کی بنیادی اقدار پر زور دیا اور اعلیٰ معیار برقرار رکھ کر اپنی غیرمعمولی ساکھ قائم کرلی ہے۔ فوڈ انڈسٹری پاکستان میں بدستور پرکشش بزنس ہے اور رہے گا کیونکہ لوگ اسے بھرپور اہمیت دیتے ہیں کیونکہ وہ اسے ایک دوسرے سے جڑنے اور تعلق مستحکم کرنے کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے الف انویسٹمنٹس کے گروپ سی ای او آصف جبار نے کہا، "ہم کراچی میں املی چلی کے آغاز پر پرجوش ہیں۔ ہم نے دبئی میں 11 سال قبل پہلے بین الاقوامی مقام پر آغاز کیا اور اب وقت آگیا ہے کہ ان مزیدار ذائقوں اور منفرد مینو کو یہاں پیش کیا جائے جنہوں نے املی چلی کو دبئی سے پاکستان تک انڈور اسٹریٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں ایک بڑا نام بنا دیا ہے۔" 

مزید :

صفحہ آخر -