آغا سراج درانی پرایک  بار پھر فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

  آغا سراج درانی پرایک  بار پھر فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

  

کراچی(این این آئی)کراچی کی احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں  بدھ کوبھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان احتساب عدالت کراچی میں پیش ہوئے، تاہم آغا سراج درانی و دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد نہ ہو ئی۔آغا سراج درانی کی اہلیہ اور 3 بیٹیاں عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، ان کے وکلا نے ان کے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں جمع کرا دی۔کراچی کی احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا جبکہ ریفرنس کی مزید سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔

مزید :

صفحہ آخر -