ویب سیریز ”ایک جھوٹی  لو اسٹوری“ کا ٹریلر جاری

 ویب سیریز ”ایک جھوٹی  لو اسٹوری“ کا ٹریلر جاری

  

کراچی (پ ر) زی 5 گلوبل کے تحت نئی زندگی اویجنل کی ”ایک جھوٹی لو اسٹوری“ ویب سیریز کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔چڑیل کی بھرپور کامیابی کے بعد یہ نیا پراجیکٹ بھی ناظرین کو بے حد پسند آئے گا۔ ”ایک جھوٹی لو اسٹوری“ کی عالمی سطح پر رونمائی بھی کردی گئی ہے۔ ٹریلر تفریحی انداز میں ایک سبق آموز کہانی ہے جس میں ایک مڈل کلاس کی فیملی کو مثالی شریک حیات کی تلاش میں سرگرداں دکھایا گیا ہے۔ ایک جھوٹی لو اسٹوری کو عمیرہ احمد نے تحریر کیا، ڈائریکشن مہرین جبار، نشر بلال عباس اور مدیحہ امام کی قیادت میں کیا گیا ہے۔ ممتاز فنکاروں کرن حق، مریم سلیم، بیورانا ظفر، حنا بیات، محمد احمد اور فواد خان نے عمدہ کردار نگاری کی ہے۔ ویب سیریز کی کہانی سلمیٰ اور سہیل کے گرد گھومتی ہے وہ دونوں ایک بہترین لائف پارٹنر کی تلاش میں سرگرداں نظر آتے ہیں اور کسی مقام پر ان کی ملاقات ہوجاتی ہے اور وہ ایک دوسرے کو پسند کرنے لگتے ہیں۔ اس سلسلے میں مرکزی کردار مدیحہ امام نے کہا کہ ویب سیریز لوگوں کو بہت پسند آئے گی۔ کیانی انتہائی پرکشش ہے۔ مرکزی کردار بلال عباس نے کہا کہ یہ ایک منفرد پراجیکٹ تھا جس میں بہترین کردار نگاری کی گئی ہے۔ ناظرین اسٹوری سے لطف اندوز ہوں گے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -