سرسید یونیورسٹی اور اے  یو سی کے درمیان معاہدہ

  سرسید یونیورسٹی اور اے  یو سی کے درمیان معاہدہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تعلیمی پروگراموں اور گریجویٹس کے معیار اور کارکردگی کو بہترین بنانے کے حوالے سے طویل المدت حکمت عملی کی منصوبہ بندی اور نفاذ کے لیے سرسیدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور AUC پرائیوٹ لمیٹڈ کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ سرسید یونیورسٹی اور AUC کی طرف سے بالترتیب رجسٹرار سید سرفراز علی اور چیف ایگزیکیٹو آفیسر اسد اللہ چودھری نے دستخط کئے۔ایم او یو کا بنیادی مقصدیہ ہے کہ موجودہ اقدامات کی روشنی میں ادارے کی کار کردگی کا جائزہ لیا جائے اور اسے اسٹریٹیجک اہداف کے مطابق ڈھالا جائے۔ AUC انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنسی اور ٹریننگ کے شعبہ میں کامیابی کا ایک ٹریڈمارک ہے۔اس موقع پر اظہار ِ خیال کرتے وہئے سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ درس و تدریس کے معیار کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح رہی ہے اور فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعے تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے دونوں اداروں کے مابین ایم او یو سائن کیا گیا ہے تاکہ معیاری اور بہترین کار کردگی کو یقینی بنایا جاسکے۔ ہم طویل المدتی حکمت عملی پر توجہ دے رہے ہیں 

مزید :

صفحہ آخر -