کراچی ایکسپریس ایک دن  کے لئے منسوخ، مسافروں  کے لیے متبادل انتظام

 کراچی ایکسپریس ایک دن  کے لئے منسوخ، مسافروں  کے لیے متبادل انتظام

  

کراچی (این این آئی)پاکستان ریلویز نے کراچی ایکسپریس کو ایک دن کے لیے منسوخ کر دیا ہے۔ترجمان ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  کراچی ایکسپریس کے مسافروں کے لیے متبادل انتظام کرتے ہوئے شاہ حسین ایکسپریس میں انھیں سوار کیا جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ شاہ حسین ایکسپریس کے ساتھ اے سی سلیپر کوچ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کراچی ایکسپریس کے جو مسافر ٹکٹ واپس کرنا چاہیں انہیں پوری رقم واپس دی جائے گی۔

 کراچی ایکسپریس 

مزید :

صفحہ آخر -