جے ایس بینک نے ڈیجیٹل ایچ آر پارٹنرشپ کا آغاز کردیا

جے ایس بینک نے ڈیجیٹل ایچ آر پارٹنرشپ کا آغاز کردیا

  

کراچی(اکنامک رپورٹر) جے ایس بینک کے صدر اور سی ای او بصیر شمسی نے کہا ہے کہ جے ایس بینک اپنے ساتھیوں کو اہل اور بااختیار بنانے کیلئے کوشاں ہیں، اسی سلسلے میں بینک نے ڈیسی بل کے تعاون سے ڈیجیٹل ایچ آر پارٹنرشپ کا آغاز کیا ہے جو انسانی خدمت اور وسائل کے نظم و نسق کا بہترین نظام ہے، جو اپنے رفقاء اور منیجر کو کسی بھی وقت کہیں بھی آن لائن متحرک مکمل معلومات فراہم کرتا ہے۔ ڈیسی بل کے تعاون سے یہ ایک ایسی پروڈکٹ ہے جو آپ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے لچکدار حسب ضرورت تجزیہ،انتظامی رپورٹس اور فیصلہ سازی کے حل کی ایک وسیع رینج فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے ساتھیوں کے تجربے کو بڑھانے کیلئے مسلسل نئے تصورات متعارف کرانے پر بھی یقین رکھتے ہیں جو بینک کی کامیابی کیلئے ناگزیر ہے۔بینک کے ہیڈ آف ایچ آر تمکین فیصل نے کہا کہ ہماری افرادی قوت ہی ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے، بینک کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے ہم اپنے ساتھیوں کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتے ہیں اور ملازمت کے مواقع پیدا کرتے ہوئے ان کی افادیت کو بڑھا کر آگے بڑھنے کا بہترین طریقہ ہے۔ واضح رہے کہ بینک جدید مصنوعات وخدمات، مضبوط اتحاد اور خدمت کی فراہمی کے آٹومیشن کے ذریعے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہتا ہے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -