صارفین کا اعتمادمصنوعات کے فروغ کا باعث ہے،علیم میمن

  صارفین کا اعتمادمصنوعات کے فروغ کا باعث ہے،علیم میمن

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)صارفین کا اعتماد ہمیشہ مصنوعات کے فروغ کا باعث ہوتا ہے اور اس اعتماد کو صرف معیارات کے ذریعے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹرجنرل، پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈکوالٹی کنٹرول اتھارٹی عبدالعلیم میمن نے ورلڈ اسٹینڈرڈز ڈے 2020 " سیاروں کو معیارات کے مطابق تحفظ دینا " کے موضوع پر منعقدہ سیمینارمیں کیا جو کہ پی ایس کیو سی اے ہیڈ آفس،کراچی میں منعقد ہوا۔ اس سیمینار کا مقصد پاکستان میں کوالٹی اسٹینڈرڈزکے شعور کا فروغ تھا۔ 51 ویں عالمی معیار کے دن کے موقع پر سیمینار کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل،PSQCA  عبدالعلیم میمن نے کہا کہ معاشی ترقی ایک ساتھ بڑھتی ہے کیونکہ معیارات کے بغیر زیادہ سے زیادہ ترقی حاصل نہیں کی جا سکتی اور میں جانتا ہوں کہNSC پہلے سے ہی اس سلسلے میں پاکستان کے معیارات پر کام کررہی ہے. اس کے علاوہ، خاص طور پر پاکستان کے حوالے سے بین الاقوامی معیارات ایک اہم عنصر ہے جس سے کاروبارکو دنیا میں پذیرائی ملتی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی تجارت کے بدلتے حالات کو دیکھتے ہوئے عالمی سطح پر مارکیٹ میں مصنوعات کے تکنیکی معیارہی قابل قبول ترقی پاسکیں گے۔بین الاقوامی سطح پرویڈیو معیارات نئے عالمی تجارتی نظام کا حصہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی صنعتیں بین الاقوامی معیارات کی تازہ ترین ترقی کے بارے میں باخبررہیں اور ماہرین PSQCA کے معیارات بنانے والی کمیٹیوں میں شامل ہوں۔ انہوں نے ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمینوں کی کوششوں کو سراہا۔سیمینار کے دوران ڈائریکٹرجنرل،PSQCA عبدالعلیم میمن نے ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمینوں کو اسناد سے نوازا۔

مزید :

صفحہ آخر -