پی ٹی سی ایل گروپ کا 96بلین روپے آمدنی کا اعلان
کراچی (پ ر) ملک کی معروف ٹیلی کام اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے وا لی کمپنی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے 14 اکتوبر 2020کو اسلام آباد میں منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 30ستمبر 2020کو ختم ہونے والے عرصہ نو ماہ پر مشتمل مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے۔پی ٹی سی ایل گروپ کی ستمبر2020 کو ختم ہونے والے نو ماہ کی آمدنی 96بلین روپے رہی۔ کورونا وائرس وبا ء سے پیدا شدہ صورتحال معمول پر آنے اور یوفون سے متعلق بعض ریگولیٹری اقدامات سے گروپ کی آمدنی گزشتہ سال کی کارکردگی کی بنیاد پر 2019 کی نسبت 4.2فیصد سے زیادہ رہی۔ یو بینک، جوپی ٹی سی ایل مائیکرو فنانس بینکنگ کا ذیلی ادارہ ہے،نے اپنی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا اور گزشتہ سال کی نسبت موجودہ آمدنی میں دگنا اضافہ کیا۔ صرف پی ٹی سی ایل کی عرصہ نوماہ کیلئے 0.7فیصد کی آمدنی گزشتہ سال سے کم رہی۔ تاہم کورونا وباء کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.2فیصد زیادہ رہی۔ کورونا وبا ء کے بعدصورتحال میں بہتر ی اورلاک ڈاؤن ختم ہونے پرمارکیٹس کھلیں جس کی وجہ سے پی ٹی سی ایل گروپ کی کارکردگی میں بہتری کے آثار دیکھنے کو ملے۔ گروپ کی 2020کی تیسری سہ ماہی میں آمدنی گذشتہ سال کی اس مدت کے مقابلے میں 3.4فیصد زیادہ رہی ہے۔ٹاپ لائن میں نمو اور لاگت کنٹرول کرنے کے اقدامات کے باعث گروپ کے آپریٹنگ منافع اور مجموعی منافع اضافہ کے ساتھ بالترتیب 167 فیصداور 356فیصد رہا۔تیسری سہ ماہی کے دوران پی ٹی سی ایل کے وائر لائن سیگمنٹ نے مثبت رحجان ظاہر کیا۔پی ٹی سی ایل کی 2014 کی چوتھی سہ ماہی کے بعد سے کسی بھی سہ ماہی میں براڈبینڈ کی ریکارڈ سیل ہوئی۔ اسی مدت کے دوران فائبر ٹو ہوم (ایف ٹی ٹی ایچ) کی نمو میں تسلسل رہا ہے اور صارفین کی تعداد میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ امید افزاء ہے۔ وائرلیس (چارجی) سیگمنٹ کی ترقی کی مثبت رفتار برقرار رہی اور صارفین کی تعداد میں YoY کی بنیاد پر 21فیصد اضافہ ہوا۔ریٹیل بزنس میں بھی 2020 کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں تیسری سہ ماہی کے دوران آمدنی میں 6 فیصد اضافہ ہوا۔ کارپوریٹ اور ہول سیل بزنسز نے اپنی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا اور آمدنی میں مجموعی طور پر 6 فیصد YoY اضافہ حاصل کیا۔ اسی طرح عالمی سطح پر ہونے والی آمدنی میں بھی گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6 فیصد اضافہ ہوا۔پی ٹی سی ایل نے ایس سی او کے تعاون سے سی پیک سرحد پار مواصلاتی سروسز کی فراہمی سے آمدن کیلئے کامیابی کے ساتھ تذویراتی شراکت داری قائم کی۔ پی ٹی سی ایل نے آئی پی بینڈ وڈتھ اور مینجنڈ کپیسٹی سروسز کے حوالے سے مارکیٹ میں اپنی قائدانہ حیثیت کو برقرار رکھا۔