کوسٹ گارڈز کی کارروائی اعلی کو الٹی کی کرسٹل برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کوسٹ گارڈز اور پاکستان آرمی نے مشترکہ کاڑروائی کرتے ہوئے پسنی کے علاقہ سردشت میں دوران گشت پہاڑوں کے درمیان لدے ہوئے اونٹ کی چیکنگ کے دوران 99 کلو گرام اعلی کوالٹی کی کرسٹل(ہیروین) برآمد کر کے اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت تقریبا 30ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلی کارکردگی کو سراہا۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔