فضائیہ انٹر کالج ملیر میں  عالمی خلائی ہفتہ منایا گیا 

      فضائیہ انٹر کالج ملیر میں  عالمی خلائی ہفتہ منایا گیا 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فضائیہ انٹر کالج ملیر کے زیر اہتمام عالمی خلائی ہفتہ منایا گیا،تفصیلات کے مطابق طلباء کو خلائی پہنچ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے فضائیہ انٹر کالج ملیر میں عالمی خلائی ہفتہ منایا گیا جس میں طلباء کو بیرونی خلا کے بارے میں ان کی تفہیم کو طاہر کرنے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کیا گیا "مصنوعی سیارہ زندگی میں بہتری لاتے ہیں " کے عنوان کے تحت تمام تر سرگرمیاں سیٹلائٹ اور ان کے وسیع فوائد کے لئے وقف کی گئیں،ہفتہ کے دوران کوئز،3Dماڈل اور پوسٹر ڈرائینگ مقابلے کا انعقاد بھی ہوا اختتامی تقریب میں او سی 118عمران شہزاد بٹ نے طلباء اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا اور مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے حامل اور شریک طلباء کو اسناد و انعامات سے نوازا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ایسے تقریبات کے انعقاد سے طلباء کے ذہنی نشونما اور اُن کی قابلیت کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -