فضائی سفر میں نرمی، جیٹ فیول کی کھپت 27فیصد بڑھ گئی

  فضائی سفر میں نرمی، جیٹ فیول کی کھپت 27فیصد بڑھ گئی

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)کورونا میں کمی کے بعد فضائی سفر میں نرمی کے نتیجے میں ستمبر کے دوران طیاروں میں استعمال ہونیوالے ایندھن جیٹ فیول کی کھپت میں 27 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ مقامی ایوی ایشن انڈسٹری میں جیٹ فیول کی کھپت 38 ہزار 473ٹن رہی جو کہ اگست کے دوران 30 ہزار 286 ٹن کی سطح پر تھی،گزشتہ ماہ فرنس آئل کی کھپت میں بھی20فیصد کا اضافہ ہوااور فرنس آئل کی کھپت 3 لاکھ92ہزار ٹن کی سطح پر رہی،مٹی کے تیل کی کھپت بھی 15فیصد بڑھکر 8417ٹن رہی، پٹرول کی کھپت میں کمی دیکھی گئی اور 8فیصد کی کمی سے 6 لاکھ 55 ہزار ٹن پٹرول فروخت ہوا،ڈیزل کی کھپت 7 فیصد کمی سے 4 لاکھ85ہزار ٹن رہی،گزشہ ماہ ہائی اوکٹین کی کھپت بھی کم رہی اور20فیصد کمی سے ایک لاکھ 11 ہزار ٹن سے زائد ہائی اوکٹین کی فروخت دیکھی گئی،لائٹ ڈیزل آئل کی کھپت 33فیصد کمی سے 957ٹن رہی۔

مزید :

صفحہ آخر -