مراد علی شاہ کے قول اور فعل میں تضاد ہے: فردوس شمیم نقوی 

  مراد علی شاہ کے قول اور فعل میں تضاد ہے: فردوس شمیم نقوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فردوس شمیم نقوی  نے کہا ہے کہ کہ وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کے قول اور فعل میں تضاد ہے۔کراچی میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ایک طرف لوگوں کو ہاتھ جوڑ کر کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا اور لوگ مر رہے ہیں، دوسری جانب کراچی میں کے جلسے کی تیاری کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ زندگی کی بنیادی ضرورت کی اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا صوبائی حکومت کا معاملہ ہے۔پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کی جماعت وزیرِ اعظم عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، ہم ان جلسوں کی مذمت کرتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -