دشمن کے ممکنہ حملے کا خطرہ،چینی صدر شی چن پنگ کا فوج کو جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم 

دشمن کے ممکنہ حملے کا خطرہ،چینی صدر شی چن پنگ کا فوج کو جنگ کیلئے تیار رہنے کا ...

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں)  چینی صدر شی چن پنگ نے اپنی فوج پیپلز لبریشن آرمی کو ممکنہ جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم دیدیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر شی نے گوانگ ڈونگ صوبے کے ایک فوجی اڈے کے دورے کے موقع پر پیپلز لبریشن آرمی کی میرین کور سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج ہائی الرٹ پر رہے اور دشمن کے ممکنہ وار کے منہ توڑجواب کیلئے خود کو تیار رکھے۔امریکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق صدر شی پنگ کا یہ فوجی دورہ اس وقت ہوا جب چین اور امریکہ کے مابین کئی دہائیوں کے دوران تائیوان اور کورونا وائرس وبائی امور میں اختلافات کے باعث تناؤ اپنے عروج پر ہے اور واشنگٹن اور بیجنگ کے مابین تناؤمیں اضافہ ہورہا ہے۔

چینی صدر 

مزید :

صفحہ اول -