باجوڑ، سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید، دوسرا زخمی

    باجوڑ، سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید، دوسرا زخمی

  

 باجور،راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں)صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی سرحدی چوکی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں حوالدار تنویر نے جام شہادت نوش کیا۔ٹوئٹر پیغام میں بتایا گیا سرحد پار سے ہونیوالی فائرنگ کے نتیجے میں ایک جوان زخمی بھی ہوا۔اس ضمن میں دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا افغانستان سے کام کرنیوالے دہشت گردوں نے بدھ کی سہ پہر بنشاہی سیکٹر میں پاکستانی چوکیوں پر مارٹر اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔دفتر خارجہ نے افغان فورسز کی بلا اشتعال جارحانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا یہ واقعہ اسی دن ہوا جب افغان فوج سے درخوا ست کی گئی کہ وہ سرحد پار سے فائرنگ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیلئے بنشاہی میں اجلاس منعقد کریں۔

حوالدار شہید

مزید :

صفحہ اول -