عوامی مینڈیٹ چوری کرکے بنایا گیا حکومتی قلعہ جلد گرنے والا ہے،بلاول بھٹو

  عوامی مینڈیٹ چوری کرکے بنایا گیا حکومتی قلعہ جلد گرنے والا ہے،بلاول بھٹو

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے منڈی بہاؤالدین میں پولیس کی جانب سے پارٹی رہنما کے گاؤں کا محاصرہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ عمران نیازی حکومت! ایسے ہتھکنڈوں سے باز آ جاؤ،حزبِ اختلاف کے کارکنان کے خلاف اس طرح کے مظالم حکومت کی اْلٹی گنتی کو روک نہیں سکتے۔اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے پارٹی رہنما و ٹکٹ ہولڈر آصف بشیر بھاگت کے گاوَں کا محاصرہ کرنے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی حکومت! ایسے ہتھکنڈوں سے باز آ جاؤ،پی ڈی ایم کے اعلانِ تحریک کے بعد پی ٹی آئی حکومت بوکھلا گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حزبِ اختلاف کے کارکنان کے خلاف اس طرح کے مظالم حکومت کی اْلٹی گنتی کو روک نہیں سکتے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کے کارکنان کے خلاف پرچے کاٹنے اور گرفتاریاں بند کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ پورے پورے دیہات کو یرغمال بنانے کو فوری طور روکا جائے کیونکہ عوام کا مینڈیٹ چوری اور سلیکٹرز کی چنائی کے ذریعے بنایا گیا ریت کا قلعہ اب دنوں میں گرنے کو ہے۔پی پی پی چیئرمین نے منڈی بہاؤالدین پولیس کے محاصرے شکار ہونے والے آصف بشیر بھاگت اور دییگر پارٹی کارکنان سے اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس غیر قانونی و غیر آئینی حکومت کے ہاتھوں میں آلہ کار بن کر کھیلنا بند کرے۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -