عالمی بینک کا کوروناویکسین کیلئے ترقی  پذیر ممالک کیلئے12ارب ڈالر کی منظوری 

عالمی بینک کا کوروناویکسین کیلئے ترقی  پذیر ممالک کیلئے12ارب ڈالر کی منظوری 

  

واشنگٹن(شِنہوا)عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے منگل کوترقی پذیر ممالک کے لئے کوویڈ-19 کی ویکسین کی خریداری،تقسیم،شہریوں میں وبائی مرض کی تشخیص اوراس کے علاج معالجے کیلئے 12ارب امریکی ڈالر کی منظوری دے دی۔بینک سے جاری بیان کے مطابق  1ارب لوگوں کوویکسین کی فراہمی کے مقصد کے تحت یہ امداد کوویڈ-19 کے خلاف جنگ میں ترقی پزیر ممالک کی مدد  کے لئے جون2021 کے160ارب ڈالر  کے عالمی بینک کے مجموعی پیکیج کا حصہ ہے۔بیان میں کہاگیا ہے کہ یہ امداد عالمی بینک کے 111 ممالک کے لئے کوویڈ-19 ہنگامی ردعمل پروگرام میں نیا مالی اضافہ ہے۔عالمی بینک گروپ کے صدر ڈیوڈ مالپاس کا کہنا ہے کہ ہم کوویڈ-19  کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اپنے تیز رفتارطریقہ کار کومزید آگے بڑھاتے ہوئے توسیع دے رہے ہیں۔

عالمی بینک

مزید :

صفحہ اول -