بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری شوپیاں میں 2کشمیری نوجوان شہید
سرینگر (این این آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع شوپیاں میں دو کشمیری نوجوان شہید کر دئیے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چکورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا دریں اثنا ضلع گاندر بل کے علاقے کنگن میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی نے ایک معمر شخص کوٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا۔
کشمیری شہید