کورونا کی دوسری لہر کو روکنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد بے حد ضروری: عثمان بزدار

  کورونا کی دوسری لہر کو روکنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد بے حد ضروری: عثمان ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب کے سرکاری افسر ان اورملازمین نے کورونا متاثرین کیلئے جذبہ ایثارکا مظاہرہ کرتے ہوئے  120کروڑ روپے کے چیک کے بعد چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول میں مزید رقم کا چیک دیا ہے۔مزید رقم کا چیک وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے وزیراعلیٰ آفس  پیش کیا۔ سیکرٹری خزانہ پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا متاثرین کی مددکیلئے پنجاب کے سرکاری ملازمین کا جذبہ قابل ستائش ہے اور سرکاری ملازمین نے متاثرین کی مدد کیلئے ایثار کی اعلی مثال قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے کورونا سمیت ہر چیلنج کا بہادری سے مقابلہ کیاہے اورمشکل وقت میں پاکستانی قوم ہمیشہ سرخرو رہی ہے -وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کوروکنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد بے حد ضروری ہے- سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی پالیسی پر عمل کرنے میں ہی تحفظ اور حفاظت ہے۔عوام سے پھر اپیل ہے کہ وہ پرہجوم مقامات پرجانے سے گریز کریں اورحکومتی ہدایات پر من وعن عمل کریں - سردار عثمان بزدار سے لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین ملک امجدعلی نون نے ملاقات کی،جس میں ایل ڈبلیو ایم سی کے امور،کارکردگی آور صفائی کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے لاہور میں صفائی کی صورتحال میں بہتری لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متوسط اور پسماندہ آبادیوں میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔شہر کے تمام علاقوں کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتا ہوں - صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کیلئے حکومت آپ کو پورا سپورٹ کرے گی۔جلد شہر کا دورہ کر کے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لوں گا۔انہوں نے کہا کہ موثر مینجمنٹ کے ذریعے صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنایا جائے۔گندگی پر متعلقہ علاقے کے عملے کے خلاف کارروائی ہو گی-لاہور کو صفائی کے لحاظ سے مثالی اور بہترین شہر بنایا جائے گا - انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی ستھرائی کیلئے درکار وسائل فراہم کئے جائیں گے- انہوں نے کہا کہ شہری گلی محلوں کو صاف رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی عملے کیساتھ بھرپور تعاون کریں - چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک امجد علی نون نے شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -