جی 20 کی غریب ممالک کے لیے قرض کی واپسی میں رعایت میں چھ ماہ کی توسیع

جی 20 کی غریب ممالک کے لیے قرض کی واپسی میں رعایت میں چھ ماہ کی توسیع

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں، جی 20ممالک نے غریب ممالک کے لیے قرض کی واپسی میں رعایت میں چھ ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ نجی چینل ڈان نیوز کے مطابق  جی 20ممالک نے غریب اور ترقی پذیرممالک کے لیے قرض کی واپسی میں رعایت میں چھ ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔ جی 20ملکوں کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرزکاریاض میں اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں جی 20نے غریب ممالک کے لیے قرض کی واپس کرنے کی رعایت میں چھ ماہ کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جی 20ملکوں نے غریب اور ترقی پذیر ممالک پر واجب الادا قرض مزید چھ ماہ تک منجمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قرض واپس کرنے کی رعایت میں چھ ماہ کی توسیع کے فیصلے کا اعلان سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان نے کیا۔

جی 20 

مزید :

صفحہ اول -