وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے والی قوتیں میدان میں آچکی ہیں مولانا حامد الحق حقانی 

وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے والی قوتیں میدان میں آچکی ہیں مولانا حامد الحق ...

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)جمعیت علمائے اسلام کے امیر اوردفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا حامد الحق حقانی نے کہاہے کہ ملک دشمن عناصر ایک مرتبہ پھر وطن عزیز کے خلاف سازشوں اور پاکستان کو ڈی سٹیبلائز کرنے کے لئے میدان میں آچکے ہیں، جبکہ ہمارے ملک کی سیاسی جماعتیں اور حکمران ایک دوسرے کے خلاف پوائنٹ سکورنگ اور نورا کشتی میں مصروف ہے، بلوچستان کوماضی کی حکومتوں نے ہرلحاظ سے محروم رکھا، بلوچستان کے محب وطن عوام استحصال کے باوجود  اپنے وطن عزیز پر مرمٹنے کے لئے تیار ہے، موجودہ حکومت کو چاہیے کہ وہ بلوچستان کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے، ہماری جمااعت جمعیت علمائے اسلام (س)بلوچستان کو اس کے حقوق دلانے کے لئے ہر فورم پر اپنا بھرپور کردار کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ بلوچستان کے موقع پر کوئٹہ،پشین اور زیارت میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا حامد الحق حقانی جمعیت علمائے اسلام نظریاتی گروپ کی جانب سے اپنے لئے دئیے گئے استقبالیہ پروگرام میں شریک ہوئے،بعدازاں کوئٹہ پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے بعد کوئٹہ کے علاقے پشتون باغ میں مشہور خاندان بادیزئی قوم کے سربراہ سردار ولی خان اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام (س) میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی، اورنئے آنے شامل ہونے والوں کو جماعت میں خوش آمدید کہا، دورہ بلوچستان کے دوسرے روز جمعیت کے مرکزی رہنما مولانا عبدالحلیم کی رہائش گاہ پشین میں جمعیت علمائے اسلام کے اجلاس میں شرکت کی، بعدازاں پشین پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا، مولانا حامد الحق کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا سید یوسف شاہ،مولانا اسامہ سمیع الحق،جمعیت بلوچستان کی قیادت مولانا عبدالواحدبازی' مولانا اعبدالحلیم، حاجی عبدالقیوم میرزئی، مولانا طاہر شاہ، مولانا ندا محمدحقانی، قاری نعیم اللہ اوردیگر شامل تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -