صوابی،کمپیوٹر سائنس کے طلبہ کا سہولتوں کی فراہمی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

صوابی،کمپیوٹر سائنس کے طلبہ کا سہولتوں کی فراہمی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی(بیورورپورٹ)یونیورسٹی آف صوابی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے طلبہ نے جامعہ صوابی میں عدم سہولیات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بدھ کے رو ز ہونے والے مظاہرے سے طلباء نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف صوابی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس میں طلباء کے لئے کوئی ہارڈویئر لیب اور نہ ہی کوئی کمپیوٹر لیب موجود ہیں جس کی وجہ سے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے تمام طلبہ کو تعلیم کے حصول میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے لہٰذا صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام فوری طور پر یونیورسٹی آف صوابی کے کمپیوٹر سائنس کے طلبہ کے لئے کمپیوٹر لیب اور ہارڈوئیر لیب کی جلد از جلد فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔