پرائس کنٹرول کے حوالے  سے میٹنگ کا انعقاد

  پرائس کنٹرول کے حوالے  سے میٹنگ کا انعقاد

  

ایبٹ آباد(بیورو رپورٹ) حکومت  خیبر پختونخواہ کی ہدایات کے مطابق آٹے، فروٹ، سبزی اور دیگر اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبہ بھر کی طرح ایبٹ آباد میں بھی مربوط نظام وضع کیا جا رہا ہے جس کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی سربراہی میں ٹیمز تشکیل دی جائیں گی جو روزانہ کی بنیاد پر فلور ملز، آٹا  ڈیلرز، سبزی منڈی پرائس فکسیشن اور  بازار چیکنگ  پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی۔  اس سلسلے میں آج شام بروز بدھ   ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) محمد عابد کی سربراہی میں پرائس ری ویو میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں آٹا کی برھتی قیمتوں اور فلور ملز پر سرکاری آٹے کی نگرانی،  پیکنگ اور  رجسٹرڈآٹا  ڈیلرز کے زریعے  شہریوں تک فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ فروٹ، سبزی  اور پولٹری کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر پرائس فکسیشن کے عمل کو بھی مزید مربوط بناتے ہوئے  اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے گا۔  انہوں نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات بھی جاری کیں کہ مارکیٹ چیکنگ پر پوری توجہ مرکوز کی جائے  اور زخیرہ اندوزی، مصنوعی مہنگائی اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر متعلقہ دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔  اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر،  اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز،  ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ پولیس اور دیگر محکمہ جات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ سرکاری آٹے کی فراہمی کے لیے رجسٹرڈ آٹا ڈیلرز سے رابطہ کریں تاکہ آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کیا جاسکے۔  اس کے علاوہ ریٹ لسٹ سے متعلق اپنی شکایات سے ہمیں ضلعی کنٹرول روم پر مطلع کریں تا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور محکمہ خوراک کاروائی کو ممکن بنائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -