پی ٹی آئی کا پی ڈی ایم کو جلسوں کا جواب جلسوں سے دینے کا فیصلہ

      پی ٹی آئی کا پی ڈی ایم کو جلسوں کا جواب جلسوں سے دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسوں کا جواب جلسوں سے دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس تجویز پر مبنی ایک سمری حتمی منظوری کے لئے وزیراعظم عمران خان کو ارسال کردی ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب بھر میں پی ڈی ایم کے متبادل جلسوں کا آغاز کردیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ملک بھر میں جہاں بھی جلسہ کرے گی اسی شہر میں پاکستان تحریک انصاف بھی جلسہ کرے گی اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی کا پہلا جلسہ گوجرانوالہ میں منعقد کیا جائے گا۔ لہٰذا پی ٹی آئی پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک کے سلسلے میں جلسوں کا جواب جلسوں کے انعقاد سے دے گی۔ (شعیب عزیز)
پی ٹی آئی

مزید :

صفحہ اول -