چارسدہ،فائرنگ سے  پولیس اہلکار جاں بحق 

چارسدہ،فائرنگ سے  پولیس اہلکار جاں بحق 

  

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار قیصر علی شہید۔ ملزمان شہید کا نسٹیبل کی رائفل، پستول اور موٹر سائیکل بھی ساتھ لے گئے۔ شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔  نماز جنازہ میں ڈی آئی جی سمیت اعلی پولیس افسران کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سرو میں تعینات پولیس کانسٹیبل قیصر ولد اقبال شاہ سکنہ ڈھیری غزگے ڈیوٹی کے بعد گھر جا رہے تھے کہ تھانہ عمرزئی کے حدود کلا ڈھنڈ روڈ نزد شیخان میں نامعلوم شر پسندوں نے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار قیصر علی موقع پر شہید ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ملزمان نے شہید کانسٹیبل قیصر علی کا رائفل، پستول اور موٹر سائیکل بھی ساتھ لے کر رفو چکر ہو گئے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف302/353/78A/4040 کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بد ھ کے روز شہید پولیس اہلکار قیصر علی کی نماز جنازہ پولیس لائن چارسدہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈی آئی جی شیر اکبر، ڈی پی او محمد شعیب خان سمیت اعلی پولیس افسران نے شرکت کی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -