معاون خصوصی عارف احمد زئی کی ناگمان سڑک بارے ایم ڈی سے ملاقات 

معاون خصوصی عارف احمد زئی کی ناگمان سڑک بارے ایم ڈی سے ملاقات 

  

 پشاور(سٹاف رپورٹر)ناگمان سے شبقدر تک سڑک پر جاری کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے حوالے سے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی نے بدھ کے روز پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے مینجنگ ڈائریکٹر انجینئر عامر ندیم درانی سے ملاقات کی۔ملاقات میں ایم ڈی پختونخوا ہائی وے اتھارٹی نے ناگمان تا شبقدر روڈ پر جاری تعمیراتی کام کے حوالے سے معاون وزیراعلی عارف احمدزئی کو بریف کرتے ہوئے تعمیراتی امور جلد از جلد نمٹانے کی یقین دہانی کرادی۔معاون معدنیات عارف احمدزئی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ناگمان سے شبقدر تک روڈ پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں چلتی ہیں اگر روڈ پر تعمیراتی کام بروقت مکمل ہو جائے تو عوام اور کاروباری حضرات روزانہ کی تکلیف سے محفوظ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود روزانہ اسی روٹ سے اپنی حلقہ نیابت آتا جاتا ہوں اسی لئے عوامی تکلیف کا اندازہ ہے۔ مذکورہ تعمیراتی کام مزید تیز کی جائے تاکہ بہترین مواصلاتی نظام بحال ہو۔معاون خصوصی عارف احمدزئی نے ایم ڈی پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے ساتھ شبقدر میں دیگر سڑکوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی تاکہ مستقبل قریب میں وہاں پر بھی تعمیراتی منصوبے شروع کئے جائیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -