ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا مانسہرہ روڈ کا دورہ،کام مکمل کرنے کی ہدایت 

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا مانسہرہ روڈ کا دورہ،کام مکمل کرنے کی ہدایت 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادمحمد مغیث ثنا ء اللہ نے ایبٹ آباد مانسہرہ روڈ کی بحالی کے کام کے معائنہ کے دورا ن این ایچ اے کو کا م کی کوالٹی اور معیار کے مطابق جلد از جلد کام کی تکمیل کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ شاہراہ کی بحالی کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے کیونکہ اس پر سفر کر نے وا لو ں کو شدید دشواری کا سا منا ہے۔ یہ ہدا یا ت انہو ں نے گزشتہ روز مانسہرہ روڈ کی بحالی کے کام کا جائزہ لینے  کے موقع پر جا ری کیں۔ اس موقع پر چیئرمین ضلعی مصالحتی کمیٹی جنرل(ر) ایاز سلیم رانا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریلیف) محمد عابد بھی ان کے ہمراہ موجود رہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو شاہراہ پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے جاری کام کا جائزہ لیا اور این ایچ اے کو معیار کے مطابق جلد از جلد کام کی تکمیل کی ہدایات جاری 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -