وقت کیساتھ پیمرا کی کارکردگی مزید بہتر ہونے کیلئے پُر امید ہیں،شبلی فراز 

       وقت کیساتھ پیمرا کی کارکردگی مزید بہتر ہونے کیلئے پُر امید ہیں،شبلی ...

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے پیمرا احسن انداز سے اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے، امید ہے وقت کیساتھ پیمرا کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی،متعلقہ وزارت ہونے کے باعث پیمرا کیساتھ ہمارا رابطہ اور اشتراک بہت اہم ہے۔ بدھ کو پیمرا ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا پیمرا نے مانیٹرنگ کا اعلیٰ و معیاری میکانزم قائم کیا ہے،متعلقہ وزار ت اور پیمرا کے مابین یہ رابطہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ اور معلومات کے تبادلے کیلئے نہایت ضروری ہے۔عوام تک معیاری اور مصدقہ معلومات کی فراہمی بہت اہم ہے،وزارت اطلاعات اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ ایسے مواد کو سامنے لایا جائے جو ہماری ثقافتی اور مذہبی اقدار کے مطابق اور عوامی و ملکی مفاد میں ہو۔ امید ہے یہ ادارہ مستقبل میں بھی خلوص اور دیانتداری کیساتھ اپنے فرائض سر انجام دے گا تاکہ اس سے منسلک تمام اسٹیک ہولڈرز اور عوام مطمئن رہیں۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا پیمرا عوا می شکایات کا بروقت ازالہ کرے۔اس سے قبل وزیر اطلاعات کو چیئرمین پیمرا کی جانب سے ادارے کی ورکنگ کے حوالے سے تفصیلی  بریفنگ دی گئی۔وزیر اطلاعات نے اس موقع پر پیمرا مانیٹرنگ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -