پشاور،منشیات سمگل کرنے  کی کوشش ناکام،3 گرفتار

  پشاور،منشیات سمگل کرنے  کی کوشش ناکام،3 گرفتار

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ایکسائز پولیس نے انسداد منشیات کی دو مختلف کاروائیوں میں لاکھوں روپے مالیت کی بارہ کلو منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ معاون خصوصی برائے ایکسائز غزن جمال نے کامیاب کاروائیوں پر ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔ اس سلسلے میں یہاں سے جاری ایک بیان میں معا ون خصو صی نے کہا ہے کہ ایکسائز پولیس تھانوں کے قیام سے ایکسائز پولیس کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور انسداد منشیات کی کاروائیوں میں مزید تیزی آئی ہے۔ ان کاروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل فیاض علی شاہ نے کہاکہ ایکسائز پولیس نے دو مختلف کاروائیوں میں آٹھ کلوافیون، دو کلو چرس، ایک ہزار گرام آئس اور ایک کلو ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ان کے مطابق عمادالدین ڈائریکٹرمردان ریجن کی زیر سرپرستی اور فضل الغفور خان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ضلع چارسدہ کی زیر نگرانی ایکسائز  موبائل سکواڈ ضلع چارسدہ کے انچارج انسپکٹر شہزاد انور اور گل زیب خان ایڈیشنل انچارج نے بمعہ دیگر نفری کے خفیہ اطلاع پر دوران ناکہ بندی مخبرشدہ گاڑی نمبری LWJ 94 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے 1000 گرام آئس اور 1000 گرام ہیروئن برآمد کی اور ملزم کو موقع پرگرفتار کر کے مزید تفتیش اور قانونی چارہ جوئی  کیلئے تھانہ ایکسائز مردان میں FIR درج کر دی۔ڈائریکٹر نارکوٹکس عسکر خان  نے دوسری کاروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مردان ریجن میں مزدا گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات و اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ان کے مطابق سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ مزدا گاڑی میں بھاری مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ براستہ مردان پنجاب سمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے۔اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے کاروائی کیلئے مسعود الحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کی زیر نگرانی محمد ریاض SHO  ایکسائزپولیس اسٹیشن مردان، ازلان اسلم ایڈیشنل SHO  اور فہیم خان بمعہ دیگر نفری کو الرٹ کیا گیا۔ مذکورہ ٹیم نے مردان میں دوران ناکہ بندی  گاڑی کو قابو کرکے تلاشی لینے پر 8000 گرام افیون، 2000 گرام چرس، 20010 عدد غیر قانونی کارتوس، 10 عدد 9mm پستولاور 2 عدد میٹل ڈیٹیکٹر برآمد کیے۔ دوملزمان کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کردیا گیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -