ایبٹ آباد،پانی تنازعہ  ایک بھائی قتل دوسرا زخمی

ایبٹ آباد،پانی تنازعہ  ایک بھائی قتل دوسرا زخمی

  

ایبٹ آباد(بیورو رپورٹ)تھانہ کنیٹ کی حدود سپلائی میں پانی کے تنازعہ پر تصادم کے نتیجے میں ایک بھائی قتل دوسرا زخمی ہوگیا پولیس نے باپ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ایک ملزم فرار زرائع کے مطابق  ایبٹ آباد تھانہ کنیٹ کی حدود سپلائی میں پانی کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا تصادم کے دوران چھریوں کی وار سے ایک بھائی وسیم گل ولد سلیم سکنہ ہریپور قتل  جبکہ دوسرا بھائی نسیم گل ولد سلیم زخمی ہوگیا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکندر آباد چوکی کے انچارج  ایاز خان اور ایس ایچ او تھانہ کینٹ عارف تنولی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ آئے جاں بحق ہونے والے کی نعش اور زخمی کو فوری طور پر بے نظیر شہید ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد  وارثا کے حوالے کردیا   پولیس نے چار ملزمان عمر جاوید ولد محمد جاوید جنید ولد جاوید جاوید ولد بشیر زمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے  گرفتار کرلیا۔ملزمان کوآج عدالت میں پیش کیا جائے گا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -