کابینہ میں شامل لوگ مختلف  کاروبار کررہے ہیں 

  کابینہ میں شامل لوگ مختلف  کاروبار کررہے ہیں 

  

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی وفاقی کابینہ میں ان کے دائیں بائیں بیٹھے ہوئے لوگ ہی تو مہنگائی کے اصل ذمے دار ہیں وہ کہا کرتے تھے کہ جو حکومت میں ہواس کو کاروبار نہیں کرنا چاہئے مگر ان کی کابینہ کے لوگ ہی ملک میں اس وقت مختلف کاروبار کررہے ہیں اور مہنگائی بھی کررہے ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی ذمے داری حکومت پر عائد ہوتی ہے انہوں نے تواس قدر مہنگائی کردی ہے کہ غریبوں کا سانس لینا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔

رانا ثناء اللہ خاں 

مزید :

صفحہ اول -