گلی محلوں میں دکانداروں  کے اپنے اپنے ریٹ مقرر ہیں 

گلی محلوں میں دکانداروں  کے اپنے اپنے ریٹ مقرر ہیں 

  

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما فرید پراچہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو مہنگائی روکنے کے بیانات دینے کی بجائے اب عملی اقدامات کرنا ہوں گے ان کے بیانات پر عوام کو بھروسہ نہیں ہے کیونکہ اب تک عملی طور پر جو صورت حال بنی ہے اس کے مطابق تو وزیراعظم عمران خان جس ایشو کا نوٹس لیتے ہیں تو وہ ایشو مزید خرابی پیدا کرتا ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ا ن کا کہنا تھا کہ اب عوام عملی کام کی حکومت سے امید کررہے ہیں اگر حکومت نے محض زبانی جمع خرچ سے کام کرنا ہے تواس سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا ہر گلی ہر محلے میں ہر چیز فروخت کرنے والے کااپنا ایک الگ ہی ریٹ ہے اور کوئی بھی ایسے لوگوں کو چیک کرنے والا سرے سے موجود ہی نہیں۔

فرید پراچہ 

مزید :

صفحہ اول -