صوبائی وزیر عشر وزکواۃ انور زیب  کا ضلعی دفاتر کا اچانک دورہ

صوبائی وزیر عشر وزکواۃ انور زیب  کا ضلعی دفاتر کا اچانک دورہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر زکوۃ و عشر  انورزیب خان نے بدھ کے روز ضلعی دفتر زکواۃ پشاور کا اچانک دورہ کیا ۔انہوں نے اس موقع پر ریکارڈ اور رجسٹر چیک کئے اور ڈیوٹی پر موجود عملے سے آفس کی کارکردگی کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے جواب پر صوبائی وزیر نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زکوۃ فنڈ کو شفاف طریقے سے حق داران اور مستحقین میں تقسیم کو یقینی بنائے اس ضمن میں کسی قسم کی شکایت نہیں آنی چاہیے انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈیوٹی پر معمور عملہ اپنے کام نہایت احسن طریقے سے سرانجام دے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ غریب و نادار لوگوں کی خدمت کرنا عبادت ہے عوام نے خدمت کے لئے منتخب کیا ہے اور عوام کو جوابدہ ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -