پبی،اراضی تنازعہ پر فائرنگ سے بیٹے کو قتل اور باپ کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

  پبی،اراضی تنازعہ پر فائرنگ سے بیٹے کو قتل اور باپ کو زخمی کرنے والا ملزم ...

  

پبی (نما ئندہ پاکستان) مصری بانڈہ میں اراضی کے تنازعہ پر باپ بیٹے پرفائرنگ کرکے بیٹے کو قتل اور والد کو زخمی کرنے والا ملزم 24 گھنٹے کے اندرگرفتارمجروح فضل سید  نے گزشتہ روز پولیس کو اپنے بیٹے کے قتل اور اپنے آپ پر فائرنگ کرکے زخمی  ہونے کی رپورٹ درج کی دروازہ کھٹکٹانے پر گھر سے باہر آنے پر عبدالرشید اور اْسکے بیٹے نے ہم پر فائرنگ کی۔جن کے ساتھ ہمارا زمین پر تنازعہ چل رہا ہے۔فائرنگ سے میرا بیٹا اکرام سید اور میں لگ کر زخمی ہوئے۔اکرام سید زخموں کی تاب نہ لاکر جانبحق ہواجس پرمقدمہ نمبر 370  مورخہ 13-10-2020 جرم 302-324/34 تھانہ مصری بانڈہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R) نجم الحسنین نے باپ کے سامنے بیٹے کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر  DSP اکوڑہ آیاز محمود کی سربراہی میں نورالاسلام خان SHO مصری بانڈہ  پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیاتفتیشی ٹیم نے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دیکر  ملزمان  کی گرفتاری کیلئے  مختلف مقامات پر چھاپے شروع کر دیئے ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے ماجد ولد عبدالرشید ساکن طورو مردان حال میاں کلے کو گرفتار کر لیا گیا۔دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -