سول اور ملٹری قیادت ایک پیج پر، پاکستان میں سرمایہ کاری آچکی ہے: شہریار آفریدی 

سول اور ملٹری قیادت ایک پیج پر، پاکستان میں سرمایہ کاری آچکی ہے: شہریار ...

  

کوئٹہ(این این آئی)کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جب پردے کے پیچھے بات کرتی ہے تو پارلیمنٹ کی بالادستی کیوں یاد نہیں آتی ابو بچاؤ مہم چلنے والی نہیں اداروں کو لوٹنے اور عوام کے حقوق پامال کرنے والوں کا دور چلا گیا ہے، سول اور ملٹری قیادت ایک پیج پر ہیں پاکستان میں سرمایہ کاری آچکی ہے برآمدات بڑھ رہی ہیں قرضوں کی واپسی شروع ہوچکی ہے ملک میں موجودہ مہنگائی ماضی میں لئے قرضوں کی بدولت ہے وزیر اعظم عمران خان بلوچستان کے لوگوں کیلئے امید کی کرن ہیں۔یہ بات انہوں نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پرڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل، رکن صوبائی اسمبلی مبین خان خلجی،پی ٹی آئی کے رہنماء سید بسم اللہ آغا،آئی ایس ایف کے صدر داود شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ اپوزیشن نے ملک کی ترقی کے مخالف تحریک شروع کی ہے قوم ترقی تب کرتی ہے جب ایک ہوتی ہے، تحریک انصاف نے فوج کو ساتھ لیکر چلنا شروع کیا تو باتیں ہورہی ہیں اپوزیشن بتائے کہ انہوں نے ایف اے ٹی ایف قانون سازی پر مخالفت کیوں کی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے رہنے والوں سے جب تعارف ہوا انکی نظریں عمران خان پر مرکوز ہیں، وہ تمام لوگ جو اداروں کو لوٹ رہے تھے عوام کے حقوق پامال کرتے تھے ان کا دور چلا گیا وزیر اعظم نے پوری دنیا کیلئے دنیا کے ویزے کھولے وزیراعظم کا وژن ہے۔

شہریار آفریدی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -