ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر گھر جاکر بیٹھ جائے،خواجہ ہوتی 

ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر گھر جاکر بیٹھ جائے،خواجہ ہوتی 

  

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان) سابق وفاقی وزیر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اور اے سی گھر جاکر بیٹھ جائے کیونکہ ٹائیگر فورس گیدڑ کی قیادت میں ملک چلانے کے لئے موجود ہے۔ اداروں کو لپیٹا جارہا ہے۔ جبکہ مہنگائی بے لگام ہاتھی بن چکی ہے۔ چینی، آٹا،  اور میڈیسن کی باؤ اور دباؤ تلے عوام چکنا چور ہوچکے ہیں۔ اور وزیر اعظم اس کی حل ٹائیگر فورس میں تلاش کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپٹا کے ضلعی سینئر نائب صدر عیسیٰ خان کی پیپلز ٹیچرز فورم میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی سینئر وزیر رحیم داد خان، مشال خان، ارشد انور، اورنگزیب خان، اختر علی، عابد ایڈوکیٹ، جمیل خان ایڈوکیٹ، ساجد پائندہ خیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے ملک تنہائی کا شکار ہے۔ موجودہ مقصد بنایا ہوا ہے۔ نیپال جیسے ملک سے بھی ہماری کرنسی نیچے اچکی ہے۔ خان اعظم کو اکثر مسائل کا علم ہی نہیں ہوتا۔ جس سے اپنا گھر سنبھال نہ ہوسکا۔ وہ ہمارے ملک چلانے اگیا ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -