ورسک روڈ کے مختلف علاقوں سے گرانفروشی پر 20 افراد گرفتار

ورسک روڈ کے مختلف علاقوں سے گرانفروشی پر 20 افراد گرفتار

  

پشاور(سٹی رپورٹر)محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 20 افراد کو گرفتار کرلیا۔ وزیراعلی کے مشیر برائے خوراک میاں خلیق الرحمان اور محکمہ خوراک کے سیکرٹری ریٹارئرڈ لفٹیننٹ خوشحال خان ڈائریکٹر فوڈ محمد زبیر خان کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرانگورشاہ اور فوڈ انسپکٹر محسن نثار نے ورسک روڈ  پر رات کے وقت اشیائے خوردونوش کے معیار کو چیک کیا اور نرخوں سے متعلق آگاہی حاصل کی سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 20افراد کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں میں مراسلہ جمع کیا۔ گرفتار افراد میں سبزی و پھل فروش دودھ، نانبائی اور جنرل سٹور مالکان شامل ہیں۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ پوائنٹس کے مالکان اپنی دکانوں میں نرخنامے آویزاں کرنے سمیت اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں جبکہ سرکاری نرخناموں کو نظر انداز کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی اور کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -