حکومت اپوزیشن کی تحریک سے قبل ہی بوکھلا گئی، نیر حسین بخاری

 حکومت اپوزیشن کی تحریک سے قبل ہی بوکھلا گئی، نیر حسین بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے گوجرانوالہ میں کارکنان کی خلاف دائر مقدمہ واپس لیکر فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے اعجاز سماں اور کارکنوں کیخلاف مقدمہ جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات سے ڈرنے والی نہیں، نااہل سلیکٹڈ حکومت کچھ بھی کرلے، پی ڈی ایم کی تحریک کسی صورت نہیں رکے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اپوزیشن کی تحریک شروع ہونے سے قبل ہی بوکھلا گئی ہے، پی ڈی ایم کا گوجرانولہ جلسہ جعلی حکمرانوں کی روانگی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ جلسوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کا گھروں تک محدود ہونے کا وقت آنے والا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی بے روزگاری لاقانونیت پھیلانے والوں کیخلاف قوم میدان میں نکل آئی ہے، اشیاء ضروریہ لوگوں کی پہنچ سے دور کرنیوالے عوامی غیض و غضب سے نہیں بچ سکتے۔
نیر حسین بخاری