رکن سندھ اسمبلی صوبائی وزیر سہیل انور سیال نیب آفس سکھرمیں پیش 

رکن سندھ اسمبلی صوبائی وزیر سہیل انور سیال نیب آفس سکھرمیں پیش 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سکھر(این این آئی)رکن سندھ اسمبلی صوبائی وزیر سہیل انور سیال نیب آفس سکھرمیں پیش،اپنے اوپر لگائے گئے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزامات پر تحریری جواب جمع کرادیا،میری ایک پن بھی آؤٹ آف ایف بی آر نہیں،صوبائی وزیر کی نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق  سندھ کے وزیر آبپاشی سہیل انور سیال آج نیب آفس سکھر میں پیش ہوئے جہاں پر نیب افسران نے ان سے سوالات کیے جسکا صوبائی وزیر نے تحریری جواب جمع کرادیاانہوں نے کہا کہ مجھ پر جو الزمات لگائے گئے ہیں وہ میرے سیاسی مخالفین نے لگائے ہیں اور واضح طور پر جس چیز کا ذکر کیا جارہا ہے وہ میرے والد پہلے ہی ڈکلیئر کرچکے ہیں مجھ پر جو الزامات لگائے جارہے ہیں ان کو وقت جھوٹا ثابت کرے گا نیب کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے وہ جب بھی مجھے بلائیں گے میں پیش ہوں گا۔
سہیل انور سیال