مریم نواز نے پہلے بھی جیل کاٹی، اب بھی کاٹ لیں گی، شاہد خاقان 

  مریم نواز نے پہلے بھی جیل کاٹی، اب بھی کاٹ لیں گی، شاہد خاقان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مریم نواز نے پہلے بھی جیل کاٹی ہے، اب بھی کاٹ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آچکے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مہنگائی سمیت دیگر مسائل کا حل ڈھونڈنا چاہیے،تمام مسائل کا حل انتخابات میں پوشیدہ ہے اور یہی درمیانی راستہ ہے۔ن لیگ کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی ترقی نظر نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ ٹائیگر فورس کہاں ہے؟ ابھی تک تو دکھائی نہیں دے رہی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن کی خصوصی کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ کب استعفے دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک حصول اقتدارکیلئے نہیں ہے، ہم عوامی مسائل کا حل چاہتے ہیں۔
شاہد خاقان