خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، شیر بازبلور 

  خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، شیر بازبلور 

  

 پشاور (سٹی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیر باز بلور نے پاکستان اوربلجیم کے درمیان باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزیدمو ثر بنا نے پر زوردیتے ہو ئے بلجیم کے سر ما یہ کار وں کو خیبر پختو نخو ا کے ہا ئیڈل پا ور جنر یشن، ا ٓئل اینڈ گیس، ٹو ا زم اور صنعتی شعبہ سمیت پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبہ (سی پیک) میں سر ما یہ کار ی کی دعو ت دی اد ر کہا ہے کہ خیبر پختونخو امیں غیر ملکی سر ما یہ کار وں کیلئے سر ما یہ کار ی کر نے کے و سیع مو ا قع مو جو د ہیں۔سر حد چیمبر اور برسلزچیمبر آف کا مر س اینڈ انڈ سٹری کے ما بین مفاہمتی یا داشت MoU) (سمیت دونو ں جا نب سے کی بزنس کمیونٹی کو ایک دوسر ے کو مزید قر یب لا نے کیلئے تیا رہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان میں تعینات بلجیم کے سفیر فلپس برونچین (Philippes  Bronchain) کے دورہ سرحد چیمبر کے موقع پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر انجینئر منظور الہی نائب صدر جنید الطاف ایف پی سی سی کے سابق صدر غضنفر بلور سرحد چیمبر کے سابق صدر حاجی محمد افضل فیض محمد فیضی ذوالفقار علی خان ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین ملک محسن سجاد کامران زیب محمد طارق وقار احمد ظہور خان سرحد چیمبر کے سابق نائب صدر عابد اللہ یوسفزئی صدر گل فیض رسول شفیق آفریدی ثنا اللہ ٹریڈ کمشنر بلجیم سفارت خانہ عابد حسین بھی موجود تھے۔ سرحد چیمبر کے صدر شیر باز بلور نے کہا کہ پشاور خیبر پختو نخو ا افغانستان اور سنٹرل ایشیا ممالک کے ساتھ تجارت کو بڑھانے کے لئے گولڈن گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے بلجیم کے سرمایہ کاروں کو خیبر پختونخوا میں جیمز منرل کوئلہ ماربل تیل و گیس ایل پی جی ہائیڈوپاور جنریشن گرین انرجی زراعت لائیو سٹاک اور سیاحت کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بلجیم کے درمیان باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات میں مزید بہتری لانے کے لئے دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کے درمیان B2Bمیٹنگز تبادلوں مشترکہ صنعتی نمائشوں کے انعقاد بالخصوص بزنس اور سیاحت کے ویزوں کی فراہمی میں آسانیاں پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو GSP+ (جی ایس پی پلس) کا درجہ دینے کی وجہ سے پاکستان اور بلجیم کے درمیان باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے میں کافی مدد گار ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے بلجیم کی جانب سے پاکستان کے لئے قدرتی آفات میں مالی امداد اور ملک کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے حوا لے کے اقدامات کو کافی سراہا۔ پاکستان میں تعینات بلجیم کے سفیر فلپس برونچین نے سرحد چیمبر کے صدر شیر باز بلور اور بزنس کمیونٹی کی سفارشات اور تجاویز سے مکمل اتفاق کیا اور پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کر نے پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ بلجیم کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کای کرنے کے لئے کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلجیم اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارتی حجم کو بڑھانے کے لئے دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کے درمیان کو روابط کو مزید استوار کرنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے B2B میٹنگز کے انعقاد اور مشترکہ اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے پاکستان کے سرمایہ کاروں کو بلجیم کے مختلف اہم شعبہ جا ت میں سرمایہ کرنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر غضنفر بلور سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر انجینئر منظور الہی نائب صدر جنید الطاف سابق صدور فیض محمد فیضی ذوالفقار علی خان کامران زیب شفیق آفریدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور پاکستان اور بلجیم کے درمیان باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات کی راہ میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے حو الے سے مختلف سفارشات و تجاویز پیش کیں۔ بعد ازاں بلجیم کے سفیر نے بزنس کمیونٹی کو ویزوں کی فراہمی میں درپیش مسائل کے فوری حل اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -