اسلامیہ کالج پشاور میں   جائنٹ ایکش کونسل کا قلم  چھوڑ ہڑتال جاری

  اسلامیہ کالج پشاور میں   جائنٹ ایکش کونسل کا قلم  چھوڑ ہڑتال جاری

  

پشاور(سٹی رپورٹر)اسلامیہ کالج پشاور میں جائنٹ ایکش کونسل کا قلم  چھوڑ ہڑتال جاری ہے جبکہ ہڑتال کے باعث کالج میں امور ٹھپ ہو کے رہہ گئے جسکے باعث طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا  تاہم انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے کوئی واضح پیش رفت نہیں ہوئی جائنٹ ایکشن کونسل (کلاس فور،تھری اور عملہ نطافت)کے عہدیدداران کے مطابق انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور غریب ملازمین کے مطالبات حل کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا ملازمین نے وائس چانسلر آفس کے سامنے احتجاج کیا اور کالج کیں ریلی نکالی جبکہ انتظامیہ اور قائم مقام وائس چانسلر کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ مطالبات حل کیے جائے اور تاریخی درسگاہ کی ساکھ کو بچانے کیلئے جلد از جلد مستقل وائس چانسلر تعینات کیا جائے جبکی انتظامی عہدوں پر اہل افراد کو تعینات کیا جائے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -