پشاور یونیورسٹی،شعبہ سوشل ورک بی ایس سمسٹر کے نتائج کا اعلان

  پشاور یونیورسٹی،شعبہ سوشل ورک بی ایس سمسٹر کے نتائج کا اعلان

  

پشاور(سٹی رپورٹر)یونیورسٹی آف پشاور کے شعبہ سوشل ورک نے بی ایس سیشن 2016-20 کے آٹھوں سمسٹرر کا رزلٹ جاری کر دیا۔رزلٹ کے مطابق طالبعلم احمد 3.92 سی جی پی اے کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ طالبہ ماہ نور محسود نے 3.81 سی جی پی اے کے ساتھ دوسری جبکہ طالبہ عقصہ نے 3.71 سی جی پی اے کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈیپارٹمنٹ آف سوشل ورک کے چئیرمین، ڈاکٹر شکیل احمد، نے پوزیشن لینے والے طلباء کو خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جو محنت، علم، اور تجربہ انہوں نے جامعہ کے ماحول میں سیکھا ہے اب اس کو معاشرے کے فائدہ کے لئے استعمال کریں۔ یونیورسٹی  سے ڈگری لینے کے بعد ان کا  ایک نیا دور شروع ہوگیا ہے اور امید ہے کہ تمام پاس ہونے والے طلباء اس نئے دور میں بھی اپنا سفر کامیابی سے جاری رکھیں گے جبکہ پاس ہونے والے تمام طلباء اعلی تعلیم ایم فل یا ایم ایس کے داخلوں ہے لئے بھی اہل ہو جائیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -