ایوب میڈیکل کمپلیکس کے  باہر ٹرک کی ٹکر سے حاضر سروس  سی ایم ایچ کا کپٹن جاں بحق

ایوب میڈیکل کمپلیکس کے  باہر ٹرک کی ٹکر سے حاضر سروس  سی ایم ایچ کا کپٹن جاں ...

  

ایبٹ آباد(بیورورپورٹ)ایوب میڈیکل کمپلیکس کے باہر ٹرک کی ٹکر سے حاضر سروس سی ایم ایچ کا کپٹن جاں بحق۔نعش ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل اس ضمن زرائع نے بتایا ہے کہ آرمی میڈیکل سٹور سی ایم ایچ کے حاضر سروس کپٹن حارث ولد عارف عمر 28 سال جو چھٹی کرکے اپنے گھر کمپلیکس کے سامنے واپس جارہے تھے کہ ایوب میڈیکل کمپلیکس کے باہر پہنچتے ہی ایک شخص کو بچاتے ہوئے ٹرک کے نیچے آکر زندگی کی بازی ہار گئے جس کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سردار واجد موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضے میں لیکر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے نعش کو وارثا کے حوالے کردیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -