عید میلادالنبیؐ: گلیاں‘ بازار سجانے  کیلئے لائحہ عمل فائنل‘ اہم فیصلے 

 عید میلادالنبیؐ: گلیاں‘ بازار سجانے  کیلئے لائحہ عمل فائنل‘ اہم فیصلے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (سٹی رپورٹر)عیدمیلادالنبیؐ شایا ن شان طریقے سے منانے کے (بقیہ نمبر42صفحہ 6پر)
لئے تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں اور اس سلسلہ میں گلیاں،بازار اور شاہراہیں سجانے کے لئے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے۔گزشتہ روز اس بارے میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی زیر صدارت انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں متحدہ میلاد کونسل کے اراکین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ عید میلادالنبیؐ کے موقع پر مثالی انتظامات کئے جائیں گے۔عید کے موقع پر مخیر اور اہل ثروت حضرات کے تعاون سے لنگر کا انتظام کیا جائے گا۔پورے شہر کو خوبصورت انداز سے سجایا جائے گا،بلڈنگز کی بہترین سجاوٹ پر شہریوں اور تاجروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔عامر خٹک نے کہا کہ جلوسوں میں بد نظمی کے پیش نظر گْھڑ دوڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ربیع الاول کے جلوسوں کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے،جلوسوں کے راستے میں تمام تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا،شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کو بحال رکھنے کے لئے ٹریفک پلان جاری کیا جائے گا۔ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو شہر کی سڑکوں اور شاہراہوں کی مثالی صفائی کا ٹاسک دے دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء اور اکابرین امن کے قیام کے لئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔اس موقع پر زاہد بلال قریشی،ڈاکٹراشرف علی قریشی، اقبال عادل قادری،علامہ شفیق اللہ البدری،مرزا ارشد القادری،راؤعارف رضوی،خواجہ ندیم مدنی،علامہ پیر عزیز الرحمان،علامہ حامدالرحمان سلطانی،اقبال یوسف، ڈاکٹرمحمد مدنی،رفیع اللہ نقشبندی اورقاری اعجاز احمد عطاری بھی موجود تھے۔
فیصلے