بھارتی عوام کو ان کے حکمرانوں، خفیہ ایجنسیوں کا اصل چہرہ دکھا دیا: معید یوسف 

  بھارتی عوام کو ان کے حکمرانوں، خفیہ ایجنسیوں کا اصل چہرہ دکھا دیا: معید ...

  

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے ہمارے پاس بھارتی دہشتگردی کے ثبو ت موجود ہیں،معاون خصوصی معید یوسف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گزشتہ روز انٹرویو کا مقصد بھارتی شہریوں کو بھارت کا چہر ہ دکھانا تھا کہ ہمارے پاس ان کے ملک کے حکمرانوں اور خفیہ ایجنسیو ں کی طرف سے دہشتگردی کے ثبوت موجود ہیں، بھارت کیخلاف جہاں بھی ضرورت ہوئی ہم جائیں گے کیونکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ہے۔ معید یوسف نے کہا وزیر اعظم عمران خان نے مولانا عادل کے قتل سے متعلق بھارت کے ملوث ہونے کی صحیح بات کی ہے، امریکہ دہشتگردی کیخلاف کردارمیں پا کستا ن کی تعریف کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا بھارت کیخلاف غیر ملکی جریدوں میں بھی مضامین لکھے جا رہے ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کے سفیرکے طور پر آواز اٹھاتے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے۔

معید یوسف

مزید :

پشاورصفحہ آخر -