خانیوال: 72 غیر قانونی ٹاؤنز میں  زمین کی خرید و فروخت پر پابندی

   خانیوال: 72 غیر قانونی ٹاؤنز میں  زمین کی خرید و فروخت پر پابندی

  

 خانیوال (نمائندہ پاکستان)  غیر قانونی ٹاؤنز مالکان کے خلاف گھیرا (بقیہ نمبر44صفحہ 6پر)

تنگ کردیا گیا ڈپٹی کمشنر خانیوال نے72 غیر قانونی ٹاؤنز میں زمین کی خرید وفروخت پر پابندی عائد کر دی ہے‘ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر خانیوال سید ظہیر عباس شیرازی نے خانیوال میں غیر قانونی ٹاؤنز میں پلاٹو ں کی خرید وفروخت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ ٹاؤنز میں انتقالات ورجسٹریو ں کے اجراء پر پابندی عائد کر دی ڈپٹی کمشنر کی ہدایا تپر تمام پٹوار خانوں میں 72 غیر قانونی ٹاؤنز کے بینرز بھی آویزاں کر دیئے گئے ہیں تا کہ عوام ٹاؤن مافیا کے دھوکے میں آکر عمر بھر کی جمع پونجی ضائع نہ کر بیٹھیں ریونیو آفیسر ان او رپٹوار عملے کو ڈپٹی کمشنر خانیوال کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق پابندی شدہ ٹاؤنز میں انتقال ورجسٹری کرنیو الا ریونیو عملہ اپنے آپ کو نوکری سے فارغ سمجھے پٹواریوں اور ریونیو افسران کو پابندی شدہ ٹاؤنز بارے عوام کو اگاہ کرنے بارے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی حلقوں کو اگاہ کیا جارہا ہے کہ وہ صرف حکومت سے رجسٹرڈ شدہ ٹاؤنز میں ہی اپنی سرمایہ کاری کریں تا کہ انکا سرمایہ بھی محفو ظ رہے۔

پابندی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -